غداری کے الزامات کا سامنا کر نے والے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کے خلاف دارالحکومت میں پوسٹر سامنے آنے کے بعد دہلی پولس ان کی سلامتی کے لئے محتاط ہو گئی ہے۔
کنہیا کمار کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یووا مورچہ کے لیڈر کلدیپ وارشنے کے متنازعہ بیان کے بعد ایک تنظیم کی جانب سے اشتعال
انگيز پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں کنہیا کمار کو گولی مارنے پر 11 لاکھ روپے کا انعام دینے کی بات کہی گئی ہے۔
دارالحکومت میں پریس کلب کی دیوار پر لگائے گئے ان پوسٹروں کو پولس نے ہٹا دیا ہے اور ساتھ ہی اس معاملے میں جے این یو انتظامیہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ کنہیا کمار کی سرگرمیوں کے بارے میں پولس کو مطلع کرے، کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔